غیر قانونی یہودی بستیوں کے لئے اسرائیلی منظوری قابل مذمت ہے
عرب لیگ:
نیوز نور 2جون / عرب ملکوں کی نمائندہ تنظیم عرب لیگ نے مقبوضہ غرب اردن اور یروشلم میں فلسطینیوں سے ہتھیائے گئے علاقوں میں یہودی آبادکاروں کے لئے ہزاروں نئے رہائشی مکانات تعمیر کرنے کے حالیہ اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری’’ سعید ابو علی‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ یہودی آبادکاروں کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان دراصل فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت ہےنیز یہ بین الاقوامی قانون، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لائبرمین نے حال ہی میں مقبوضہ غرب اردن اور یروشیلم میں یہودیوں کے لئے3900 رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔
انہون نے کہا کہ یہودی آبادکاری کے منصوبوں میں توسیع کے منصوبے بین الاقوامی پوچھ تاچھ کے بغیر جاری ہے۔ یہ سب کارروائیاں بین الاقوامی برادری کی خواہشات کے علی الرغم امریکی نگرانی اور حوصلہ افزائی میں کی جا رہی ہیں۔”
انہوں نے کہاکہ فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری امن عمل کو یہودی بستیوں کی تعمیر کی وجہ سے خطرات لاحق ہیں۔