امریکہ خطے کے عرب ممالک کو اسرائیل کی ڈھال بنا کر ایران کے خلاف اکسا رہا ہے
پنجشنبه, ۳ می ۲۰۱۸، ۰۸:۲۷ ب.ظ
سید عمار حکیم: نیوزنور03مئی/عراق کے ایک معروف شیعہ عالم دین نے کہاہے کہ امریکہ خطے کے عرب
ممالک کو اسرائیل کی ڈھال بنا کر ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں
تعینات امریکی سفیرکے ساتھ ملاقات میں سید عمار حکیم نےکہاکہ امریکہ خطے کے عرب
ممالک کو اسرائیل کی ڈھال بنا کر ایران کے خلاف اکسا رہا ہے۔ عمار حکیم نے زوردیا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ
نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے عراق میں ہونے والے انتخابات کو اہم قراردیتے ہوئے عراقی عوام سے انتخابات میں
بھر پور شرکت کی درخواست کی ہے۔