امریکہ کےد اعشی پروجیکٹ کو شکست دینے میں ایران کا اہم کردار ہے
عراقی تجزیہ کار:
نیوز نور 2جون /عالمی معاملات کے ایک عراقی تجزیہ کار نے کہاہے کہ امریکہ کےد اعشی پروجیکٹ کو شکست دینے میں ایران کا اہم کردار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عادل القبری‘‘نے کہاکہ امریکہ کےد اعشی پروجیکٹ کو شکست دینے میں ایران کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے میں داعشی پروجیکٹ کو ناکام کرنے میں ایران کا اہم کردار ہے اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی امداد نہ کرتا تو آج عراق کے ا کثر علاقوں پر دہشتگردوں کا قبضہ ہوتا ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ چار سالوں کےدوران عراق کی فوج کی ہرسطح پر امداد کی ہے اس کے علاوہ ایران سیاسی اورمیڈیا کے شعبوں میں بھی عراق کی مددکررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ علاقے کی صورتحال اس وقت انتہائی تشویشناک ہے اس لئے تمام ریاستوں کو ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ امریکہ اوراس کے مغربی اتحادی ہمیشہ علاقائی ممالک کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے اور صیہونی حکومت کے مفادات کی حصولی کیلئے علاقائی ممالک کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ داعش پر فتح عراق اوراس کے اتحادیوں کی اہم کامیابی ہے امریکی قیادت میں سامراجی طاقتوں نے داعشی پروجیکٹ کے ذریعے عراق کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔
ملک میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب اورامریکہ نے ان انتخابات کے نتائج کو اپنے حق میں بدلنے کی ناکام کوشش کی۔
انہوں نے کہاکہ عراق کے خلاف امریکہ اوراسکے اتحادیوں کی دشمنی ختم نہیں ہوئی ہے مقاومتی فورسز حشدا لشعبی کے خلاف ابھی بھی سازشیں کی جارہی ہیں۔