نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ کے زوال کا عمل تیز ہو گیاہے

شنبه, ۲ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۵۵ ق.ظ


خطیب جمعہ تہران:

نیوز نور 2جون /تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی مقاومتی محاذ روز بروز تقویت پارہا ہے اور عالمی تسلط پسندوں اور امریکہ کے مقابلے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ حجت الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد ‘‘نے امت مسلمہ کی کامیابیوں اور ایران کے اسلامی نظام کے مقابلے میں دشمن کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومتی محاذ پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہو چکا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری سامراجی دنیا خطے میں اپنے ناجائز مفادات کی تکمیل میں جٹی ہوئی ہے اور علاقے میں اسلامی نظریات اور اسلامی انقلاب کے اثر و رسوخ  سے پریشان ہےاوراسلامی مقاومتی محاذ کو مزید ثابت قدمی کی ضرورت ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج امت واحدہ کی سوچ نے فلسطین، یمن، عراق اور لبنان کے عوام کو اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے ناجائز مطالبات کے سامنے ڈٹا ہوا ہے اور پوری قوت کے ساتھ اسلامی امنگوں کا دفاع کر رہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج ہر لحاظ سے  طاقتور ہے اوریہی وجہ ہے شام، عراق، لبنان اور یمن میں امریکیوں کی شروع کردہ پراکسی وار ناکام ہو رہی ہے جس نے واشنگٹن کے زوال کا عمل تیز کر دیا ہے۔

حجت الاسلام ابوترابی فرد نے کہا کہ آج امریکہ میں امت مسلمہ کے خلاف جنگ کی طاقت نہیں ہے اور وہ اسلامی مقاومتی محاذ اور امت کے ہاتھوں کئی بار طمانچے کھا چکا ہے۔

تہران خطیب جمعہ نے امام خمینی رح کی قیادت میں پانچ جون انیس سو ترسٹھ کی تحریک کو قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح )نے دنیا بھر کی اقوام کے سامنے عالمی سامراجی طاقتوں کے مقابلے کا راستہ کھول دیا ہے۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی