اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے
لبنانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنوریکم جون/لبنان کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے اس بات کےساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے اوریہ حقیقت سب پر واضح ہے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطین کی حمایت کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ محمد الموعد‘‘نے اس بات کےساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے اوریہ حقیقت سب پر واضح ہے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطین کی حمایت کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کواسلامی جمہوریہ ایران کو ماڈل بناکر فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ آج غزہ کی عوام ایک دہائی کے ظالمانہ محاصرے میں زندگی گذار رہی ہے صیہونی دہشتگرد روزانہ کی بنیاد پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہے ہیں۔
انہوں نے امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنےکے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نے یہ اقدام عرب حکمران کی خاموشی کے سائے میں کیا ہے ۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے غاصب صیہونی رژیم کےساتھ ہر طرح کے سیکورٹی تعاون کو منسوخ کرنے اورمغربی کنارے وغزہ پٹی میں تیسرے انتقاضے کا اعلان کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کو فلسطینی کاز کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ عالم اسلام خصوصاً فلسطینی کازاورعرب عوام کے خلاف صیہونی رژیم کی سازشوں سے آگاہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم اسلامی جمہوریہ ایران اورپورے عرب واسلامی عوام کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ امام خمینیؒ نے جمعہ کے یوم القدس کا تعئن کرکے فلسطینی کازکو زندہ رکھا ہےاس دن ہم دیکھتے ہیں کہ ایران کے گوشے گوشے سے پوری ایرانی قوم فلسطین کی آزادی کے حق میں اورغاصب صیہونی رژیم وامریکہ کے خلاف سڑکوں پر آتے ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۰۱