نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


عالمی امور کے امریکی ماہر:

نیوزنوریکم جون/عالمی امور کے ایک امریکی ماہر نے  کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی قیادت میں اسرائیل ،سعودی عرب ،بحرین اور متحد عرب امارات کا شیطانی اتحاد شکست سے دوچار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’باربرا اصلاوی‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی قیادت میں اسرائیل ،سعودی عرب ،بحرین اور متحد عرب امارات کا شیطانی اتحاد شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکہ کو علحیٰدہ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کےبارے میں کہاکہ 2015ء میں جب  یہ معاہدہ طے پایا تھا اس وقت سے امریکہ  اس معاہدے کی خلاف ورزی  کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرمپ نےامریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے علحیٰدہ کرکے یہ اُمید کی تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس معاہدے سے دستبردار ہوجائےگا ۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران سے  مارک پمپیو کے 12 مطالبات کو  تہران کیلئے  ناقابل قبول قراردیا ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ ڈالنے کی اسٹریٹجی  ناکامی سے دوچار ہے  امریکہ کی اس اسٹریٹجی کے خلاف خود اس کے قریبی اتحادی منجملہ یورپ  اورچین مخالف ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی قیادت میں  اتحاد  شکست سے دوچار ہے امریکہ کے ایران مخالف اقدامات تہران کو امریکہ کےسامنے ہرگز گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ آیندہ مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کی کوئی واضح اسٹریٹجی نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی