نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک تجزیہ کار:

نیوزنوریکم جون/مشرق وسطیٰ امور کے ایک  ترک ماہر اور یونیورسٹی اُستاد کے مطابق انقرہ کی خارجہ پالیسی غیر منطقی اورغیر اصولی ہے کیونکہ علاقائی سیاست میں اسے امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم کے چلینجز کا سامنا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہالک ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں آتیلیم یونیورسٹی کےا ُستاد ’’حسن اونال ‘‘نےکہاکہ انقرہ کی خارجہ پالیسی غیر منطقی اورغیر اصولی ہے کیونکہ علاقائی سیاست میں اسے امریکہ اور غاصب صیہونی رژیم کے چلینجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انقرہ کی موجودخارجہ پالیسی قومی مفادات کے برعکس ہے جس کی واضح مثال تل ابیب کےساتھ اس کے سفارتی تعلقات اورشام کے قانونی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے پر اس کا اصرار ہے۔

صیہونی رژیم اورترکی کےمابین تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہمارے غاصب اسرائیل کےساتھ اقتصادی تعلقات موجود ہیں تاہم علاقے میں اس قابض رژیم کو تسلیم کرنا  ہمارے  قومی مفادات کے منافی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ غزہ کی عوام کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے مظالم پر  اسلامی ممالک کی خاموشی شرمناک ہے ترکی اورایران عالم اسلام کے ایسے دوہی ممالک ہیں جنہوں نے ان مظالم پر  آواز بلند کی ہے۔

کچھ عرصے قبل  غزہ کی عوام نے غاصب صیہونی رژیم کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کیلئے بحیرہ روم کےساحل تک  سرنگیں کھو دی تھیں لیکن صیہونی فضائیہ نے  ان کے دہانوں پر  بمباری کرکے یہ راستے بھی بند کردئے ہیں۔

پچھلے دنوں غزہ میں فلسطینیوں  نے اسرائیل کے سرحد تک ملین مارچ کی پرامن مارچ پر اسرائیل نے  اندھا دن فائرنگ کرکے قریب 65 فلسطینیوں کو شہید جبکہ کئی ہزار کو زخمی کیا  جس کے بعد انقرہ اورتل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی پید ا ہوئی اور انقرہ نے اپنے ملک میں اسرائیلی سفارتخانے کو  ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔

ترکی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی