9/11حملوں میں سعودی شاہی خاندان کا اہم کردار ہے
گورڈن ڈف:
نیوزنوریکم جون/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار وبین الاقوامی امور کےماہر نے کہا ہے کہ ستمبر 11 حملوں کہ جن میں تین ہزار سے زائد امریکی مارے گئے میں سعودی شاہی خاندان گہرے طورپر ملوث تھا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’ویٹرنز ٹوڈے کے مدیر اعلیٰ ’’گورڈن ڈف‘‘نے کہا کہ ستمبر 11 حملوں کہ جن میں تین ہزار سے زائد امریکی مارے گئے میں سعودی شاہی خاندان گہرے طورپر ملوث تھا۔
انہوں نے اس بات کہ جاسٹا قانون کہ جس کے تحت 9/11 کے متاثرین خاندان سعودی عرب پر مقدمہ چلانے کا حق رکھتے ہیں کو ختم کرنے کیلئے سابق امریکی فوجی عہدیداروں کی بھرتی کررہا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کے پاس بہت سے ثبوت موجود ہیں کہ جسے ثابت ہوتا ہے کہ 9/11 حملوں میں سعودی شاہی خاندان کا اہم کردار رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان تباہ کن حملوں میں سعودی شاہی خاندان اوراسے وابستہ افراد براہ راست ملوث تھے۔
اسے قبل امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے حال ہی میں لکھا کہ اس کو ایسے دستاویزات ہاتھ لگے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے سفارتخانے نے ہوائی جہازوں کے اغوا کے رہل سہل کے اخراجات اداکئے تھے اور اس کا نقشہ سعودی سفارتخانے کے دو اہلکاروں نے تیار کیا ہے۔
اخبار نے لکھا تھا کہ 11 ستمبر کے واقعے سے دوسال قبل ہی اس کی رہل سہل کی گئی تھی اورسعودی سفارتخانے کےد وکارکنوں نے طالب علم کی حیثیت سے اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کیاتھا ۔
روزنامہ نے انکشاف کی تھا کہ سعودی سفارتخانے کے دوملازمین محمد القازائین اور ہمدان شلاوی کے خلاف الزامات کی ایک طویل فہرست ہے جس میں ہوائی جہازوں کے اغوا اورافغانستان میں دہشتگردوں اورخاص طورسے القاعدہ سے قریبی تعلقات کے الزامات بھی شامل ہیں۔
- ۱۸/۰۶/۰۱