نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر:      

نیوز نور31 مئی/شامی صدر نے کہا ہے کہ شامی سرزمین میں برسرپیکار داعش اور النصرہ جیسے دہشتگرد اثاثوں کی ذلت آمیز شکست سے اسرائیل شدید خوف ودہشت کا شکار ہوا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر’’ بشارالاسد‘‘ نے صیہونی حکومت کی طرف سے ملک میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنے کے بہانے شامی سرزمین کو نشانہ بنانے  اور اس ملک کے قانونی صدر  کو قتل کرنے کی  دھمکیوں کو  مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا کہ دراصل شام میں  داعش اورالنصرہ جیسے دہشتگرد اثاثوں کی  ذلت آمیز شکست سے اسرائیل کی ناجائز ریاست پر خوف طاری ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں  ایران کی موجودگی کا بہانہ بناکر اسرائیل نے گذشتہ چند مہینوں میں شامی فوج چھاونیوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ شام میں ایرانی موجودگی پر اسرائیل کے سبھی دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام میں ایرانی فوج موجود نہیں ہے  اورہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہماری سرزمین پر ایرانی آفیسرس ہمارے فوج کےساتھ کام کرتے ہیں۔

موصوف صدر نے متعدد اسرائیلی سیاستدانوں کی اس دھمکی کہ اگر  ایران شام میں اسی طرح کام کرتا رہا  اورلبنانی مقاومتی محور حزب اللہ کو ہتھیار فراہم کرتا رہا  تو ہم اسد کو قتل کرکے اس کی حکومت کا خاتمہ کریں گے کو اسرائیلی سیاستدانوں کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ ہم ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی صیہونی ریاست بلا کسی اطلاع کے  لگ بھگ سات دہائیوں سے قتل  وغارت اور ناجائز قبضے  کی راہ پر گامزن ہے اورعصر حاضر میں وہ  شامی قیادت کو  قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ شام میں  اس کے عزیز دہشتگرد اثاثوں خاص کر داعش اورالنصرہ  کو ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی حکومت کے ان دعوؤں کہ  شام کا دفاعی سسٹم  اسرائیلی فضائی حملوں  کا دفاع کرنے میں عملی طورپر ناکام ہے  کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاکہ شامی فوج نے  پرانے روسی ہتھیاروں سے اپریل میں امریکی ،برطانوی اورفرانسی   کروز میزائل حملوں کو پسپا کرکے یہ ثابت کردیا کہ  شامی  آئیرڈیفنس  کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام کی ارضی سالمیت اورخودمختاری کو بچانے کیلئے ہم اپنے آئیرڈیفنس میں مزید بہتری لانے پر غور کررہے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی