شمالی کوریا کے خلاف لیبیائی طرز کا منظر نامہ دوہرانا امریکہ کیلئے دلدل ثابت ہوسکتا ہے
فینیش ماہر:
نیوز نور31 مئی/فن لینڈ کے ایک مصنف اورسیاسی ماہر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف لیبیائی طرز کا منظرنامہ دوہرانا امریکہ کیلئے دلدل ثابت ہوسکتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں فینش اقتصادی ماہر اورمصنف ’’جان ہیلوینگ‘‘نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے اس بیان کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف لیبیائی طرز کا سیناریو دوہرا سکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف لیبیائی طرز کا منظرنامہ نہیں دوہرا سکتا ہے کیونکہ چین اورروس جو اس وقت دوعالمی طاقتوں کے طورپر جانے جاتے ہیں امریکہ کو ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ اپنے مخالف ممالک کو خطرے کے طورپر استعمال کرتا ہے تاکہ ان کو امریکی پیروی کرنے پر مجبور کرسکے اوراگروہ اس میں کامیاب نہیں ہوتا ہےتو وہ طاقت کا استعمال کرکے ان ممالک کو سربیا ،عراق ،لیبیا اورافغانستان کی طرح برباد کردیتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کے معاملے میں امریکہ ایسا کرنے سے قاصر ہے کیونکہ یہ ملک چین اورروس کے پچھواڑے میں واقعہ ہے اوردونوں عالمی طاقتیں جو پہلے ہی امریکہ کے یک قطبی طاقت کو ختم کرنے کے عمل میں مصروف ہیں شمالی کوریا میں لیبیا کے طرز کے منظرنامے کو دوہرانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے روسی وزات خارجہ کے اس بیان کہ اگر واشنگٹن نے شمالی کوریا میں لیبیا کا منظرنامہ دوہرانے کی کوشش کی تو اسے پورا خطہ خطرے کی زد میں آسکتا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ 19 ویں صدی سے امریکہ ایک عالمی بدمعاش رہا ہے اورگذشتہ 30 سالوں سے واشنگٹن نے دنیا بھر میں تباہ کن ہتھیار پھیلا کر اپنی سامراجیت کا سکہ بٹھانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیبیا میں امریکی رژیم نے قذافی حکومت کو ختم کرکے اپنے مقاصد حاصل کرلئے ہیں اوراب وہ ایک مافیا ریاست کی طرح دوسرے ممالک کو بھی لیبیا کے طرز کا منظرنامہ دوہرانے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔
انہوں نے مزیدایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے سے نکلنے والے بہت سے ایسے اشارے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت بالکل قابل اعتماد نہیں ہے اورعالمی آرڈر کو برقراررکھنے کیلئے ایک کثیر القطبی میکنزم کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں طاقت کا توازن برقراررہ سکے۔
- ۱۸/۰۵/۳۱