صیہونی قابضین صرف مقاومت کی ہی زبان سمجھتے ہیں
لبنانی مقاومتی محور:
نیوزنور31مئی/لبنانی مقاومتی محور نے غزہ میں ناجائز صہیونی ریاست کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرکے صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے صیہونی قابضین صرف مقاومت کی ہی زبان سمجھتے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مقاومتی محور’’حزب اللہ لبنان‘‘ نے اپنے ایک بیان میں صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطین کے مقاومتی گروہوں کی بہادری اور مؤثر جوابی کاروائی کو سراہتےہوئے کہا کہ صیہونی قابضین صرف مقاومت کی ہی زبان سمجھتے ہیں۔
بیان کے مطابق اس جوابی کاروائی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ صہیونی دشمنوں کے خلاف صرف مقاومتی عمل ہی کامیاب ہوسکتا ہے۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی سازشوں اور فلسطین کے خلاف تمام خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مقاومتی عمل ناگزیر ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی قا بضین کے خلاف تمام فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔
حزب اللہ نے مزید دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیکر اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کو فوراً بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
- ۱۸/۰۵/۳۱