بحرین مین انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر مغرب کی خاموشی شرمناک ہے
معروف امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور03 مئی/امریکہ کے ایک ممتاز و معروف تجزیہ کار نے اس بات کے ساتھ کہ مغرب نے بحرین مین انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں پر دوغلی پالسی اپنائی ہے کہا کہ انسانی حقوق کے ان نام نہاد علمبردار ممالک نے اس چھوٹے سے خلیجی ملک میں جاری مقبول انقلابی تحریک کے حق میں آج تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں ‘‘نتون ہیملٹن’’ نے نے اس بات کے ساتھ کہ مغرب نے بحرین مین انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں پر دوغلی پالسی اپنائی ہے کہا کہ انسانی حقوق کے ان نام نہاد علمبردار ممالک نے اس چھوٹے سے خلیجی ملک میں جاری مقبول انقلابی تحریک کے حق میں آج تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ مغربی نواز آل خلیفہ حکومت نےسال 2011سے ہی سیاسی مخالفین اور جمہوریت کے حامیوں پر وحشیانہ کریکڈاون جاری رکھاہے۔
انہوں نے بحرین میں انسانی حقوق کی پامالیوں پرمغرب کی دوغلی پالسی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مغرب ہمیشہ اپنے دوست ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظراندازکرتارہاہے۔
موصوف تجزیہ کا رنے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں مغرب صرف اورصرف ان ممالک کےانسانی حقوق کا مسئلہ اٹھاتا ہےجن کے ساتھ اس کے اختلافات ہیں۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوام کی پرامن تحریک جاری ہے جس کے دوران آل خلیفہ حکومت کے کارندوں اور سعودی فوجیوں نےسیکڑوں بحرینی شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جبکہ بڑی تعداد میں سیاسی اور مذہبی رہنماؤں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والوں حتی ڈاکٹروں اور نرسوں کو بھی مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے
ادھربحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ بسیونی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد سے عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے مخاصمانہ اور تشدد آمیز اقدامات میں بہت شدت آ گئی ہے-
بحرین میں انسانی حقوق مرکز کے رکن حسین رضی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں بسیونی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد آل خلیفہ حکومت کے تشدد آمیز اقدامات میں دسیوں گنا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو بسیونی کمیٹی کی سفارشات کی کوئی پروا نہیں ہے۔
- ۱۸/۰۵/۰۳