ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو یروشلم القدس منتقل کرکے عقیدے،مذہب ،ایمان اوربھروسے کا خون کیا ہے
برطانوی مصنف:
نیوز نور31 مئی/برطانیہ کی ایک مصنف وصحافی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم القدس منتقل کرنے کے یکطرفہ فیصلہ کرکے امریکیوں کے یقین، ایمان، بھروسے اوروفارداری کا خون کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٹی این اے کےساتھ انٹرویو میں برطانوی مصنف وصحافی ’’لارئن بووت ‘‘نےکہاکہ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو یروشلم القدس منتقل کرنے کے اپنے یکطرفہ فیصلے سے نہ صرف فلسطینیوں کی آزادی چھین لی ہے بلکہ اس نے امریکیوں کے اعتماد ،بھروسے ،ایمان اوروفاداری کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم القدس مسلم دنیا کی ایک پاک ومقصدجگہ ہے اورتمام مسلمان اس جگہ کےساتھ اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ مسلمانوں کی متبرک عبادت گاہ ہونے کےساتھ ساتھ اسلامی دنیا کی تیسری عظیم اورپاک جگہ ہے۔
انہوں نےبیت المقدس کےخلاف اسرائیلی صیہونی رژیم کی اشتعال انگیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی فوجی مسلمانوں کے متبرک مقام بیت المقدس میں جوتوں اور ہتھیاروںسمیت داخل ہوکر اس عظیم سرزمین کی حرمت کو پامال کرتے ہیں ۔
انہوں نے عالمی ذرائع ابلاغ کہ جس پر صیہونیت اوراستکباری قوتوں کا کنٹرول ہے کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے کہاکہ عالمی ذرائع ابلاغ بیت المقدس کے خلاف صیہونیوں کے جرائم کو نظرانداز کرکے صحافت کو بدنام کررہا ہے جوکہ لوگوں کے عقائد کے خلاف ایک بہت بڑا جرم ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کی واپسی پر متحد ہیں کیونکہ حقیقت میں تمام لوگوں کو آزادی اوراچھی زندگی جینے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے یروشلم القدس کو فلسطین کا ابدی دارالحکومت قراردیتے ہوئے کہاکہ مشہد مقدس میں اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد سے ہم عالمی ذرائع ابلاغ کہ جس پر صیہونیت اور استکباری طاقتوں کا کنٹرول ہے کے ضمیر کو جگانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۳۱