نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی ماہر:

نیوز نور31 مئی/فلسطین کے ایک صحافی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی صیہونی رژیم  غزہ پر نئی  پابندیاں اورجنگ  مسلط کرنے سے قاصر ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ماہر وصحافی ’’محمد موسی ٰصالحہ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں  اسرائیلی صیہونی رژیم کی طرف سے غزہ پر  حملوں کہ جن میں اس ناجائز رژیم نے مقاومتی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  اسرائیل کی ناجائز رژیم غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنے  سے خوفزدہ  ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقاومتی محور کی پوزیشنوں پر صیہونی رژیم کے حملوں میں  حماس کی فوجی وینگ اسلامی جہاد اورلقسام بریگیڈ کے کئی جنگجوں جاں بحق ہوئے ہیں  لیکن اسرائیلی رژیم کے حملوں کے جواب میں  فلسطینی مقاومتی قوتوں نے  اس بار اس جارحیت کا راکٹوں اورمارٹروں سے جواب دیتے ہوئے قبضہ شدہ علاقوں میں صیہونیوں  کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

موصوف صحافی نے کہاکہ عصر حاضر میں مشرق وسطیٰ خاص کر فلسطین پر دوسرے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے صیہونی حکومت ماضی کی طرح آزاد نہیں  ہے کیونکہ ماضی میں یہ ناجائز ریاست  جس طرح سے بھی چاہتی تھی فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے میں آزاد تھی۔

انہوں نے کہاکہ تل ابیب رژیم اس کے ظالمانہ ا قدامات کی قیمت ادا کرنے سے بچنے کیلئے غیر جانبدار اقدامات اُٹھانے سے گریز کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی صیہونی رژیم فلسطینی مقاومتی تنظیموں سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ اب  وہ  مقاومتی گروہوں کے بیانات کو بڑی سنجیدگی سے لیتی ہے کیونکہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہے کہ فلسطینی مقاومتی محور صیہونی حکومت کے کسی بھی حملے کا جواب  دینے کی اہلیت رکھتے ہے۔

محمد موسیٰ صالحہ نے مزید کہاکہ فلسطینی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر بھی صیہونی رژیم فلسطینی عوام کی اُمنگوں کو نہیں دباسکی ہے اور عصر حاضر میں فلسطینی مقاومتی گروہ  اورعوام اتنے  مضبوط ہوچکے ہیں کہ  اسرائیل آج  باربار فلسطینیوں کے خلاف  جنگ نہ کرنے کے  بیانات دے رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی