حکومت دوحہ پابندیاں اُٹھائے جانے کے بدلے تہران کے ساتھ تعلقات قربان کرنے والی نہیں ہے
رائے الیوم :
نیوز نور30مئی /ایک مشہور عرب روزنامہ نے سعودی عرب ،قطر ،متحدہ عرب امارات اورمصر کی طرف سے قطر کا ظالمانہ محاصرہ کئے جانے کے بعد دوحہ اورتہران کے درمیان تعلقات میں بہتری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دوحہ پابندیاں اُٹھائے جانے کے بدلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ اپنے تعلقات قربان کرنے والی نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق روزنام رائے الیوم نے لکھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں بحرین ،مصر اورمتحدہ عرب امارات نے ماہ رمضان میں بھی قطر کا ظالمانہ محاصرہ جاری رکھا ہے اس کے برعکس اسلامی جمہوریہ ایران قطر کے خلاف جاری محاصرے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے اپنے برادر ملک کی ہر ممکن مددکررہا ہے۔
روز نامہ نے لکھا ہے کہ یہ سب پر واضح ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک کی طرف سے ظالمانہ پابندیوں کی قطر کی طرف سے مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران نے اہم رول ادا کیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ قطر کا سعودی عرب کی طرف سے محاصرے کئے جانے کے بعد دوحہ اورتہران کے تعلقات نئی بلندی پر پہنچے ہیں۔