امریکی سفارتخانے کی القدس میں منتقلی پوری اسلامی دنیا پر حملے کے مترادف ہے
افغان قانون ساز:
نیوز نور30مئی /افغانستان کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ اُمت اسلامیہ کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’عبدالروف‘‘نےکہاکہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ اُمت اسلامیہ کے خلاف جنگ کا اعلان ہے۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم عالم اسلام کا اہم ترین مسئلہ ہے اورامریکی سفارتخانے کی القدس میں منتقلی پوری اسلامی دنیا پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض عرب حکومتوں نے اپنے ایمان کو بیچ کر امریکہ کے قدس مخالف فیصلے میں ان کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے عرب حکمرانوں کے رویہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ ان عرب ممالک کا ٹرمپ کے اعلان قدس کے خلاف مؤقف شرمناک رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم القدس منتقلی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے عقائد کی توہین ہے۔
- ۱۸/۰۵/۳۰