نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ:

 نیوزنور30مئی/یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہم ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ ’’فیڈریکا موگرینی‘‘نے برسلز میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ یورپی یونین اس وقت ایران کو اقتصادی فوائد پہنچانے والے پیکیج کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کا تحفظ یورپ کے لئے صرف اقتصادی پہلو کا حامل نہیں ہے بلکہ یورپی یونین کے لئے سیکورٹی کے لحاظ سے بھی یہ اہم ہے۔

انہوں نے برسلز میں یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور ان کی تجاویز کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین کے بہت سے ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے کھلے اور واضح نظریات بیان کئے ہیں۔

فیڈریکا موگرینی نےمزید یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ اس اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا ایٹمی معاہدے کا تحفظ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے سے نکلنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن معاہدے کے دیگر فریق ممالک اور یورپی یونین نے اسے باقی رکھنے پر زور دیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی