اسلامی اصولوں اورقرآنی تعلیمات سے دوری مسلم دنیا میں عدم اتحاد اورمسائل کے پیدا ہونے کا باعث ہیں
ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوز نور30مئی /ایک ممتاز ومعروف ایرانی اہلسنت عالم دین نے دنیا بھر تمام مسلمانوں سے یہ تاکید کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں متحد ہوجائیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی کرمان شہر ممتا زاہلسنت عالم دین ’’ماموستا ملا محمد محمدی‘‘نے دنیا بھر تمام مسلمانوں سے یہ تاکید کی ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی قوم کے دفاع میں متحد ہوجائیں۔
انہوں نے غزہ پٹی پر قابض صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے وحشیانہ کے قتل عام اور قدس سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے امریکی واسرائیلی مظالم کے خلاف اُٹھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی اصولوں اورقرآنی تعلیمات سے دوری مسلم دنیا میں عدم اتحاد اورمسائل کے پیدا ہونے کا باعث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو موجودہ مسائل سے نجات دلانے کیلئے ضرور ی ہے کہ ہم اسلامی اتحاد کی ثقافت پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔
- ۱۸/۰۵/۳۰