9/11 حملوں کا مقصدمغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا نیا سلسلہ شروع کرنا تھا
برطانوی تجزیہ کار:
نیوز نور30مئی /برطانیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ میں 9/11 حملے صیہونیوں اورقدامت پسند یہودیوں کی ملی بھگت تھی جس کا مقصد مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا نیا سلسلہ شروع کرنا تھا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’شبیر حسن علی‘‘نےبرطانوی خواتین کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں 9/11 حملے صیہونیوں اورقدامت پسند یہودیوں کی ملی بھگت تھی جس کا مقصد مغرب میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کا نیا سلسلہ شروع کرنا تھا۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ،یورپ یا پورے مغرب میں آج ہم جس اسلام فوبیا لہر کا مشاہدہ کررہے ہیں اسے ایک منصوبے کے تحت ایجاد کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد مغربی عوام میں یہ تا ثر پیدا کرنا ہے کہ مسلمان ان کے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نیویارک میں ستمبر 11 حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں تشویشناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مغرب خاص کر برطانیہ ،امریکہ اور فرانس میں ایسی اسرائیلی نواز تنظیمیں سرگرم ہیں جو مسلم مخالف ایجنڈوں پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ آج کےد ور میں تقریباً ہر روز ہی کسی ایسے واقعے کی خبرسامنے آتی ہے جس میں کسی مسلما ن کو تشدد اور نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔