عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع کی توانائی موجود نہیں ہے
سرزمین عراق کے معروف شیعہ عالم دین:
نیوزنور03 مئی/سرزمین عراق کے معروف عالم دین نے کہا ہےکہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق سرزمین عراق کے معروف عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نےایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ میں فلسطین کے دفاع اور وہاں کے موجودہ حالات کو بدلنے کی توانائی موجود نہیں ہے۔
انہوں نے ملت فلسطین کی بہادری اور جانفشانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ غاصب صہیونیت کے مقابل ملت فلسطین کے اقدامات ، عرب لیگ کی بے نتیجہ فعالیتوں کا تدارک ہے ۔
عراقی عالم دین نے تاکید کی کہ اگر چہ عرب لیگ کے اجلاس ملت فلسطین کی حمایت میں برگزار ہوتے ہیں مگر اج تک یہ نشستیں ثمر بخش نہیں ہوسکیں ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ عرب اور اسلامی حکومتیں زیادہ سے زیادہ اپنی قوم اور عوام کو آزادی اور چین و سکون فراہم کرنے کی کوشش کریں ۔
- ۱۸/۰۵/۰۳