اسلامی مقاومت امریکہ کی آنکھوں میں ایک کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے
حزب اللہ عراق:
نیوزنور29 مئی/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نے امریکی کانگریس کی طرف سے مقاومت کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اسلامی مقاومت امریکہ کو ایک کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ نے امریکی کانگریس کی طرف سے مقاومت کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی مقاومت امریکہ کو ایک کانٹے کی طرح چبھ رہی ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ امریکی انتظامیہ کا مقاومت جو دہشتگردی ،دشمنوں کے منصوبوں اور قابضین کے خلاف کھڑی ہے کے خلاف فیصلہ باعث حیرت نہیں کیونکہ امریکہ کی سبھی پچھلی حکومتیں موجودہ حکومت کی طرح عراقی عوام کی دشمن رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں دہشتگردی ،تشدد اورخونریزی کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ یہ ملک علاقے کی ڈکٹیٹر حکومتوں کے ذریعے عراق میں اپنے مقاصد کی حصولی چاہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراقی قوم کے تئیں امریکہ کا رویہ ہمیشہ دشمنانہ رہا ہے واشنگٹن حکومت 2006ء سے اسلامی مقاومت حزب اللہ پر ظالمانہ پابندیاں عائد کرتی رہی ہے۔
بیان میں کہاگیا کہ عراق ،شام ،لیبیا اوریمن میں بے گناہوں کا جو خون بہایا جارہا ہے اس سب کا بڑا ذمہ دار امریکہ ہے ۔
- ۱۸/۰۵/۲۹