اسرائیل حزب اللہ کے لاکھوں میزائلوں کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے
سابق صیہونی وزیر جنگ:
نیوزنور29مئی/لبنان کے خلاف ۳۳ روزہ اسرائیلی جنگ کے زمانے کے صہیونی وزیر نے کہا ہےکہ اسرائیل کی اندرونی صورتحال حزب اللہ کے لاکھوں میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے خلاف ۳۳ روزہ اسرائیلی جنگ کے زمانے کے صہیونی وزیر ’’عمیر پرتز ‘‘نے اسرائیل کے ٹی وی چینل ۱۰ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل اندرونی طور پر فی الحال کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے آمادگی نہیں رکھتا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو نے ملک کے اندرونی استحکام کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
اسرائیل کےسابق وزیر جنگ نے حزب اللہ کے میزائلوں سے خوفزدہ ہو کر کہاکہ حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور اسرائیل ان کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں اور اُمید کی جاتی ہے کہ یہ خوف جو اللہ نے دشمنان اسلام کے دلوں پر طاری کیا ہوا ہے ہمیشہ باقی رہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۹