جامع مشترکہ ایکشن پلان سے واشنگٹن کی علحیٰدگی سے پیدا ہونے والی کشیدگی کی ذمہ دار موجودہ امریکی انتظامیہ ہے
سینئر برطانوی سیاستدان:
نیوزنور29 مئی/برطانیہ کے ایک سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے علاقے میں جو کشیدگی پیدا ہوگی اس کی ذمہ دار ی صرف واشنگٹن حکومت پر عائد ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ریچرڈ ڈالٹن نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کو الگ کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے سے علاقے میں جو کشیدگی پیدا ہوگی اس کی ذمہ دار ی صرف واشنگٹن حکومت پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کےساتھ واشنگٹن کے تعلقات روزانہ کی بنیاد پر مشکل ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کا ماننا ہے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کا جلد ازجلد مکمل نفاذ ہونا چاہئے کیونکہ یہ علاقے میں امن واستحکام کا اہم عنصر ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیٰدہ ہونے کا فیصلہ کرکے ایک اسٹریٹجک غلطی کا ارتکاب کیا ہے اور یہ فیصلہ نہ صرف مشرق وسطیٰ علاقے بلکہ یورپ کی امن وسلامتی کے خلاف ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۹