نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


خطیب جمعہ تہران:

 نیوزنور16فروری/تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیوں میں ایرانی عوام نے تاریخی شرکت کر کے شیطانوں اور دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری ‘‘نے جمعہ کے خطبے میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ملک گیر ریلیوں میں نوجوان نسل کی غیر معمولی شرکت کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ جشن انقلاب کی ریلیوں میں ایرانی عوام نے تاریخی شرکت کر کے شیطانوں اور دشمنوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں اجتماعی تقوا کا شاندار جلوہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم وہ قوم ہے جس نے اپنے دور کے فرعونوں اور سامراج کے چنگل سے خود کو آزاد کرایا اور آزادی و خود مختاری کی نعمت سے بہرہ مند ہوئی-

تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج ایران کے عوام ترقی و کامیابی کے بلند ترین مقام پر فائز ہیں کہا کہ ایران کے عوام نے میڈیا کی شدید تشہیراتی یلغاروں، دشمنوں کی عداوتوں، پابندیوں اور سخت اقتصادی حالات کے باوجود گیارہ فروری کو ایک شاندار تاریخ رقم کی اور سب نے ایرانی قوم کے اس عظیم اور فخریہ کارنامے کا اعتراف کیا-

تہران کے خطیب جمعہ نے جشن انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر دوسرا قدم کے زیرعنواں رہبرمعظم ا نقلاب اسلامی کے اہم اور اسٹریٹیجک بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اصولوں کی پاسداری کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات اور انقلاب کے راستوں اور اسی طرح موجودہ صورتحال اور انقلاب کو درپیش راستے کو ایک واضح روڈ میپ میں بیان کر کے اسے قوم کے حوالے کر دیاہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی