ماہ رمضان اتحاد ،یکجہتی اوربھائی چارے کا مہینہ ہے
الجزائری سفیر:
نیوزنور29 مئی/ایران میں تعینات الجزائر کے سفیر نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت تمام قوانین اورانسانی سوچ کے منافی ہے اورہمیں اسرائیل اوراس کے حامیوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’عبدالمعانم‘‘ نے کہاکہ نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت تمام قوانین اورانسانی سوچ کے منافی ہے اورہمیں اسرائیل اوراس کے حامیوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماہ مبارک رمضان اتحاد ویکجہتی کا مہینہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ الجزائر کے عوام ماہ رمضان میں خصوصی قرآنی مقابلوں کا انعقاد کرنے کے علاوہ غریب لوگوں کیلئے افطار کا انتظام کرتی ہے۔
انہوں نے ماہ رمضان کو عبادت کا مہینہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ہمیں روزہ داری کا پابند رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان دوستی ،امن وبھائی چارے کا مہینہ ہے تاہم یقینی طورپر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پرہمارے بھائی بہنوں کےساتھ اسرائیل کی طرف سے ہورہی بربریت کو فراموش کریں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی عوام ہمیشہ فلسطینی عوام کی حامی رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ غاصب صیہونی رژیم فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ جرائم کو فوری طورپر بند کرے۔
انہوں نے کہاکہ الجزائر خود دہشتگردی اورتشدد کا شکار ہے اورہم امن واستحکام اوربھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں۔