نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


حماس کےترجمان:

نیوزنور16فروری/اسلامی تحریک مقاومت ھماس کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پولینڈ کےدارالحکومت وارسا میں منعقد کی جانے والی نام نہاد مشرق وسطیٰ امن کانفرنس صہیونی ریاست کے مفاد کے لیے بلائی گئی تھی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کےترجمان ’’حازم قاسم‘‘ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مل کر قضیہ فلسطین کو کمزور اور اسرائیل کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور پولینڈ میں منعقد کی جانے والی عالمی کانفرنس کا مقصد اسرائیلی دشمن کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ وارسا کانفرنس میں ایران کو دنیا کے لیے سب سے بڑے خطرے کے طورپر پیش کیا گیا مگر حقیقی خطرہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو تحفظ دینے اور ایران کا تعاقب کرنے سے خطے میں مزید انتشار پیدا ہوگا۔

حازم قاسم نے مزید کہاکہ وارسا کانفرنس کے ذریعے دنیا کو حقیقی خطرےکے حوالے سے گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہوئے صہیونی ریاست کو تحفظ دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی