نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

غزہ کا مستقبل فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا

شنبه, ۱۶ فوریه ۲۰۱۹، ۰۳:۲۵ ب.ظ


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل :

نیوزنور16فروری/اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ  پٹی میں جاری معاشی بحران اور اسرائیلی پابندیوں‌کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ’’انتونیو گوٹیرس‘‘ نے کہا کہ غزہ کا علاقہ مستقبل میں وجود میں آنے والی مجوزہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ پٹی کی صورت حال انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 انہوں نے کہا غزہ میں بسنے والے دو ملین فلسطینیوں کو باعزت زندگی گذارنے کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرے۔

 انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ  پٹی میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کی اجازت دینے کے ساتھ غزہ کے عوام کی نقل وحرکت کی اجازت دے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے اور علاقے میں معاشی بحران کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں پرامن مظاہرےکرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے گریز کرے اور مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے۔

انتونیو گوٹیرس نے مزید کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ غزہ میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کےدوران  اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال سے سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی