نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی ماہر سیاسیات:

نیوزنور16فروری/امریکی ریاست ورجینیا کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ واشنگٹن اورلندن حکومت لیبیا کی طرح وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کےمنصوبے پر عمل پیر اہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ڈینس سمال‘‘نےکہاکہ واشنگٹن اورلندن حکومت لیبیا کی طرح وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی کےمنصوبے پر عمل پیر اہیں۔

انہوں نے کہاکہ وینزویلامیں رونما ہونے والے واقعات صدرموڈورو کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر اس ملک میں لیبیاکی طرح آپریشن انجام دیا جاتا ہے تو نہ صرف اسے لاطینی امریکہ بلکہ دیگر خطوں کا امن واستحکام پوری طرح خطرے میں پڑ جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن ،لندن مشرق وسطیٰ کی طرح لاطینی امریکہ میں بھی  عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وینزویلا کو کمزور کرنے اوراس ملک  کے امن واستحکام کو درہم برہم کرنے کیلئے امریکہ اور برطانیہ سالوں سے سرگرم ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ امریکہ کی قیادت میں سامراجی طاقتیں وینزویلا کے گیس وتیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس موڈورو نے کل ایک بیان میں کہاتھا کہ اگر امریکہ نے ان کے ملک کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کیاتو وینزویلا امریکیوں کیلئے دوسرا ویت نام بن جائےگا۔

انہوں نے کہاتھا کہ ہمارے عرب اورمسلمان بھائی اورپوری دنیا کی اقوام امریکہ کیلئے خلاف جنگ میں وینزویلا  کاساتھ دیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ وینزویلا میں نئے بحران کا آغاز 23جنوری کواس وقت ہوا تھا جب موڈورو کے مخالف رہنما خوان گوائیڈونے امریکہ اوراس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کے بعد اپنی خود ساختہ صدارت کا اعلان کردیاتھا ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی