اردغان کی شام مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے
سابق ترک نائب وزیر اعظم:
نیوزنور15 فروری/ترکی کے سابق نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شام اورعلاقے کے تئیں اردغان کی پالیسی شکست سے دوچار ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’عبدالطیف سینار‘‘نےکہاکہ شام اورعلاقے کے تئیں اردغان کی پالیسی شکست سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کی موجودہ تباہ کن صورتحال اردغان کی مداخلت اور انقرہ کی طرف سے تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ رجب طیب اردغان شام میں فوجی مداخلت کرکے اس ملک کی ارضی سالمیت وخودمختاری کو پامال کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۹/۰۲/۱۵