دشمن تفرقہ کی آرزوں کو اپنی قبر میں لے کر جائے گا
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور15فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ دشمن سے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پر عوام کی والیہانہ شرکت اور جوش خروش ہضم نہیں ہوا اور اپنی دشمن کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس بزدلانہ کاروائی کا سہارا لیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اہلسنت مدارس کمیٹی کے رکن ’’ شیخ خلیل افرا‘‘نے سپاہ پاسداران کے بہادر جوانوں پر رات کی تایکی میں بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن سے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ پر عوام کی والیہانہ شرکت اور جوش خروش ہضم نہیں ہوا اور اپنی دشمن کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اس بزدلانہ کاروائی کا سہارا لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملت ایران نے دشمن کی گمراہ کردینے والی پالیسیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کیا ہے اور دشمن کو ان 40 سالوں میں ہر سازش کے مقابلے میں عوام کی جانب سے منہ کی کھانی پڑی ہے اور عوام نے ہمیشہ ہی اپنے رہبر اور اسلامی نظام پر بھروسہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن بزدلانہ کارویوں پر اتر آیا ہے لیکن ایران کے بہادر جوان اس سازشوں کو بھی جلد مٹی میں ملا دیں گے۔