وینیزوئیلا امریکی فوجیوں کے لئے دوسرا ویتنام ثابت ہو گا
وینیزویلا کے صدر :
نیوزنور15فروری/وینیزویلا کے صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر امریکہ نے فوجی آپشن کا استعمال کیا تو وینیزویلا امریکیوں کے لئے دوسرا ویتنام بن جائے گا۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے صدر ’’ نکولس مادورو‘‘ نے کہا کہ امریکہ نے ذرہ برابر بھی کوئی غلطی کی تو حقیقی عالمی برادری امریکی امپریالیزم کے خلاف اُٹھ کھڑی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے عرب اور مسلمان بھائی اور پوری دنیا کی اقوام امریکہ کے خلاف جنگ میں وینیزویلا کا ساتھ دیں گی۔
صدر نکولس مادورو نے کہا کہ اس ملک میں جو ہونا ہے اس کا فیصلہ کوئی اور نہیں وینیزویلا کی عوام ہی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حمایت سے متوازی حکومت کے قیام کی کوشش ناکام ہو چکی ہے اور تمام سروے نتائج اس بات کے گواہ ہیں جبکہ اس ملک کے عوام اپنی منتخب کردہ حکومت کو جائز اور قانونی سمجھتی ہے۔
واضح ر ہے کہ وینیزویلا میں نئے بحران کا آغاز تئیس جنوری کو اس وقت ہوا تھا جب صدر مادورو کے مخالف رہنما خوان گوآئیدو نےامریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت کے بعد اپنی خود ساختہ صدارت کا اعلان کر دیا تھا۔

- ۱۹/۰۲/۱۵