نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت دہشتگردی کی اصل جڑ

پنجشنبه, ۱۴ فوریه ۲۰۱۹، ۰۲:۴۴ ب.ظ


 

ایرانی صدر:

نیوزنور14فروری/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کی حالیہ کارروائی کو دشمنوں کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کی اصل جڑ امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت ہے ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ’’ڈاکٹڑحسن روحانی ‘‘نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کی حالیہ کارروائی کو دشمنوں کی بے بسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کی اصل جڑ امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت ہے ۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاں نثاروں پر دہشتگردوں کے سفاکانہ حملے کو دشمنوں کی بے بسی کی انتہا قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض ممالک بھی خطے میں امریکہ اورغاصب صہیونی حکومت کی دہشتگردی کی حمایت کر رہے ہیں ۔

موصوف صدر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر ہونے والے خود کش حملے کے شہداء کے اہل خانہ بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ دشمنوں کی جانب سے ایرانی قوم کے خلاف ایسی شیطانی سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا جائے گا ۔

انہوں  نے بعض ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور دہشتگردوں کو اپنی سرزمین دوسرے پڑوسیوں کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں ۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے مزید اپنے دورہ روس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی اور ترک صدور کے ساتھ چوتھی نشست میں شرکت کے لئے سوچی جارہے ہیں جہاں وہ آستانہ امن عمل کے تحت شام میں قیام امن اور مذاکرات سے متعلق بات چیت کریں گے ۔

واضح رہے کہ کل شام زاہدان خاش  سپر ہائی وے  پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایک بس پر جیش ظلم کے تکفیری دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 27 اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی