نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترک صدر:

 نیوزنور14فروری/ترکی کے صدر نےامریکی انتباہ کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے وینزویلا کے ساتھ تجارتی روابط نہ صرف برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے بلکہ اس سے سونے کی جاری تجارت میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر ’’رجب طیب ایردوغان ‘‘نے اپنے بیان میں ترکی اور وینزویلا کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کو خوش آئند بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے دورے میں ان کی اپنے ہم منصب نکولس مادورو سے تجارت کے فروغ پر بات ہوئی تھی۔

وینزویلا اور ترکی کے درمیان 2018 میں ایک ارب ڈالرز کی سونے کی تجارت ہوئی تھی ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ کراکس اور انقرہ کے درمیان جاری تجارتی تعلقات پہ نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی امریکہ کا ملک وینزویلا گزشتہ کئی ہفتوں سے سیاسی بحران کا شکار ہے وینیزویلا میں نیا سیاسی بحران اُس وقت شروع ہوا جب خوان گوائیڈو نے 23 جنوری کوامریکہ اوراس کے اتحادیوں کی کھلی حمایت سے خود کو وینیزویلا کا صدر قرار دے دیا تھا اس اقدام کو حکومت وینزویلا نے عوام کے منتخب کردہ صدر نکولس مادورو کے خلاف بغاوت سے تعبیر کیا تھا گوائیڈو کے اس اقدام کے بعد امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا کہ مادورو سے مقابلے کے لئے فوجی مداخلت بھی ان کے پیش نظر ہےجس پر ایران، روس، چین، کیوبا، ترکی اور جنوبی افریقہ سمیت بہت سے ممالک نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے وینیزویلا کی حاکمیت اور ارضی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ وینیزویلا کے بحران میں شدت کے ساتھ امریکی اشاروں پر کام کرنے والے افراد کو اقتدار میں لانے کے لئے واشنگٹن کی فوجی مداخلت کا امکان روز بروز بڑھتا جارہا ہے بعض رپورٹیں وینیزویلا کی فوج سے واشنگٹن کے حکام کے براہ راست رابطہ کی بھی غماز ہیں اور اس رابطہ کا مقصد مادورو حکومت کے خلاف بغاوت کے لئے فوج کو ڈرانا دھمکانا اور لالچ دینا ہے۔

ترکی

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی