اسرائیلی فوج کی مسلسل مشقیں وادی اردن کے فلسطینیوں کے لیے عذاب بن گئیں
پنجشنبه, ۱۴ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۵۷ ب.ظ
رپورٹ :
نیوزنور14فروری/فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن میں اسرائیلی فوج پہلی مشقیں ختم کرتی ہے تودوسری شروع کردی جاتی ہیں مسلسل مشقوں نے فلسطینی آبادی کی زندگی عذاب بنا رکھی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں وادی اردن میں اسرائیلی فوج کی یہ دوسری مشقیں جاری ہیں جن میں فلسطینیوںکو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے منگل کے روز ایک بیان میں مقامی فلسطینی آبادی کو حکم دیا کہ وہ صبح چھ سےشام چھ بجے تک گھر خالی کردیں اور یہ سلسلہ آج بدھ کی شام تک جاری رہے گا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی تازہ مشقیں الراس الاحمر' المیتہ۔ البرج۔ حمامات المالح اور دیگر قصبوں میں جاری ہیں گذشتہ ہفتے بھی ان علاقوں کے 50 خاندانوں کو گھروں سے نکال دیا گیا تھا۔
- ۱۹/۰۲/۱۴