نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فلسطینی ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب :

 نیوزنور14فروری/فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب نے فتویٰ صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوار براق مسجد اقصیٰ کا اٹوٹ انگ اور وقف اسلامی مقام ہے جس کے ساتھ کسی غیرمسلم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ممتاز عالم دین اور قبلہ اول کے امام وخطیب ’’الشیخ عکرمہ صبری ‘‘نے ایک تفصیلی فتویٰ صادر کرتے ہوئے واضح کیا  کہ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار جسے دیوار براق کا نام دیا جاتا ہے مسجد کا حصہ ہےاوراس دیوار کی حیثیت ایک گھر کی بیرونی دیوار کی طرح ہے جس کے بغیر مکان مکمل نہیں‌ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ایام میں دیوار براق کی بعض ایٹنیں اپنی جگہ سے نکلی پائی گئی ہیں یہ سب قابض اسرائیل کی دیوار براق کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسرائیل نے دیواربراق کو اپنانے اور اس پر قبضہ کرنے کے لیے دیوار براق میں مداخلت شروع کی ہے دیوار براق کی ترمیم کی آڑ میں‌ کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں یہ دیوار کمزور ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیوار براق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کے سفر معراج کا نقطہ آغاز ہے اور اس مقام کو اللہ کے آخری رسول کے معراج کے سفر میں شرف بخشاپورے عالم اسلام کے لیے یہ مقدس مقام ہے جس پر کسی دوسرے مذہب کے پیروکاروں کا کوئی کردار نہیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ سنہ 1930ء میں اقوام عالم جو بعد میں اقوام متحدہ کے نام سے وجود میں آیا نے دیوار براق کو مسجد اقصیٰ‌کی مغربی دیوار کا حصہ قرار دیتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ اس پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی