نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کی نوجوان نسل مستقبل سے پر اُمید رہے

پنجشنبه, ۱۴ فوریه ۲۰۱۹، ۱۲:۴۴ ب.ظ


امام خامنہ ای:

نیوزنور14فروری/رہبر معظم انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمیٰ امام  خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کی ریلیوں میں قوم کی تاریخی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل سے پر اُمید رہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی  آیت اللہ العظمیٰ ’’امام  خامنہ ای‘‘ نے ایران کے یوم آزادی کی 40ویں سالگرہ پر خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے نوجوان نسل کو ہدایت کی ہے کہ وہ مستقبل سے پر اُمید رہیں۔

آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم کا شکرگزار ہوں جس نے انقلاب کی ریلیوں میں اپنی تاریخی شرکت سے دشمنوں کو ایک بار پھر مایوس کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی  نے اپنے بیان میں ایرانی نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی اور ان سے حوصلہ نہ ہارنے اور مستقبل سے اُمید رکھنکی ہدایت کی ۔

آپ نے فرمایا کہ ایران کے دشمن ہمیشہ جھوٹی باتوں اور مکروہ اقدامات کے ذریعے قوم کو مایوس کرنا چاہتے ہیں تاہم ایرانی عوام کو خوف اور مایوسی کو اپنے سے دور کرنا ہوگا۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے  فرمایا کہ ملک کی نوجوان نسل جان لے کہ ایران کو درپیش مشکلات اور مسائل کا حل صرف ملک کے اندر ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی صرف یہ خیال کرے کہ ملک کی معاشی مشکلات کی اصل وجہ پابندیاں ہیں اور پابندیوں کی وجہ دشمنوں کے سامنے نہ جھکنا اور سامراجیت کے خلاف ایران کی مقاومت ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ دشمنوں کے سامنے سر جھکانا ہے تو وہ بڑی غلطی کا شکار ہے۔

آپ  نے فرمایا کہ مغربی ممالک کی پیشکش ہمیشہ جھوٹ اور فریب پر مبنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آج ایرانی قوم نہ صرف جرائم پیشہ امریکہ بلکہ بعض یورپی حکومتوں کو بھی ناقابل بھروسہ سمجھتی ہے۔

آپ نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہرگز انقلابی اور قومی اقدار سے ایک قدم بھی پیچھے نہ ہٹے اور مغرب کی کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہو اور تمام حالات میں وطن عزیز ایران اور قوم کی عزت کی پاسداری کرے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای  نے مزید اپنے اہم بیان میں ایران میں سائنس، ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں مزید ترقی لانے اور اخلاقیات اور روحانیت کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے فرمایا کہ طاقتور معیشت اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے اہداف تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی