نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی نامور سیاستدان و سابق وزیر خارجہ:

 نیوزنور13فروری/برطانیہ کے نامور سیاستدان اور سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے لئے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس کے نفاذ میں رکاوٹوں کھڑی کیں تو اسے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا سامنا کرنا ہوگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سنیئر برطانوی سیاستدان ’’جیک سٹرا‘‘نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے لئے یورپی مالیاتی نظام انسٹیکس کے نفاذ میں رکاوٹوں کھڑی کیں تو اسے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کا سامنا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کی حمایت کے لئے مخصوص مالیاتی نظام انسٹیکس کو متعارف کیا گیا ہے جس کے قیام میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے اہم کردار ادا کیا ہے جو سلامتی کونسل کے مستقل اراکین بھی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ اگر امریکہ نے ایران اور یورپ کے درمیان مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ کو خطرے میں ڈالا تو سلامتی کونسل میں اسے تین مستقل اراکین کا سامنا کرنا ہوگا۔

جیک سٹرا نے ایک بار پھر جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی اور ایران پر یکطرفہ پابندیوں کی تجدید کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ایسے اقدامات نے یورپی ممالک کو مجبور کیا کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کی بقا ءکے لئے مخصوص نظام کا قیام عمل میں لائیں۔

انہوں نے انسٹیکس میکنزم کے استعمال کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کی امریکی دھمکی سے متعلق کہا کہ وائٹ ہاؤس میں اب بھی کچھ عقل مند لوگ موجود ہوں گے جو مغربی ممالک کے درمیان خلفشار پیدا کرنے کی مخالفت کرتے ہوں گے۔

سابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تین یورپی ممالک نے خارجہ پالیسی میں امریکہ کے برعکس مؤقف اپنایا جبکہ انسٹیکس میکنزم کی تشکیل بھی امریکہ کے شدید دباؤ میں رہی۔

جیک سٹرا نے برطانوی حکومت اور حکمران جماعت سے نظریاتی اختلافات کے باوجود انسٹیکس میکنزم سے متعلق خاتون برطانوی وزیر اعظم سمیت فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہے کہ انسٹیکس میکنزم کی تاخیر پر ایران میں بے چینی تھی اور بھی اس مالیاتی نظام کے مکمل اجرا ءپر وقت لگے گا مگر ایران کو ہماری یہی تجویز ہے کہ وہ صبر کے دامن کو ہاتھ سے نہ جانے دے۔

جیک سٹرا نے مزید کہا کہ جب انسٹیکس میکنزم چل جائے اور ایران سے متعلق مالیاتی لین دین گردش میں آئے تو دنیا پر مسلط امریکہ مالی نظام پیچھے رہے گا اور انسٹیکس میکنزم میں مزید بہتری آجائے گی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی