یروشلم القدس کو کبھی فراموش نہیں کریں گے
عصائب اہل الحق کے سربراہ:
نیوزنور29 مئی/عراق کی عصائب اہل الحق کے سربراہ نےاس بات کےساتھ کہ یروشلم القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ تمام مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ قیص الخزلی‘‘نے اس بات کےساتھ کہ یروشلم القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو یروشلم منتقل کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ تمام مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم یروشلم القدس جو فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انشااللہ تعالیٰ یروشلم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے لوگ عراقی ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے یروشلم مخالف اقدام نے مسلمانوں کو متحدہ کردیاہے۔
واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی ۔
قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
- ۱۸/۰۵/۲۹