نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران کیساتھ معاشی تعاون کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں

چهارشنبه, ۱۳ فوریه ۲۰۱۹، ۰۳:۳۵ ب.ظ


لبنانی وزیر خارجہ:

 نیوزنور13فروری/لبنانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو عالمی قوانین کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاشی شعبے میں تعاون کے لئے کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ ’’جبران باسیل‘‘ نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ بیروت میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے ملک کو عالمی قوانین کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاشی شعبے میں تعاون کے لئے کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

انہوں نے اسلامی انقلاب کی 40ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سیاسی مسائل، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ چیلنجز بالخصوص شامی بحران، آستانہ میں مذاکرات اور سوچی میں نشست پر بات چیت کی۔

باسیل نے کہا کہ آستانہ کے شامی امن مذاکرات لبنان کے لئے بہت ہی اہم ہیں اور شام کوپُر امن بنانا لبنانی سرحدوں کی مزید سیکورٹی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان وارسا میں منعقد ہونے والے اینٹی ایران اجلاس میں شریک نہیں ہوگا کیونکہ ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں عدم مداخلت ہے۔

لبنان

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی