لبنان اور مقاومتی محاذکی فتوحات ایرانی حمایت کی مرہون منت ہے
سیدنا مقاومت سید حسن نصراللہ:
نیوزنور13فروری/لبنانی مقاومتی محورحزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان اور مقاومتی محاذکی فتوحات ایرانی حمایت کی مرہون منت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’سیدنا مقاومت سید حسن نصراللہ‘‘ نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریفاور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ لبنان اور مقاومتی محاذکی فتوحات ایرانی حمایت کی مرہون منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان اور مقاومتی محور نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایتوں کے ساتھ بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔
سید حسن نصراللہ نے ناجائز صہیونی ریاست اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایرانی سپریم لیڈر، قوم اور حکام کی جانب سے لبنان، فلسطین، مقاومتی محاذاور علاقائی قوموں کی حمایتوں کی تعریف کرتے ہوئے تمام سازشوں اور دباؤں کے باوجود ایسی حمایتوں کو جاری رکھنے پر اُمید کا اظہار کیا۔
ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ لبنانی قوم، حکومت اور مقامتی فرنٹ کے ساتھ کھڑا رہے گا اور تمام شعبوں میں مدد کے لئے تیار ہے۔
یاد رہے کہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ وفد گزشتہ روز بیروت پہنچ گئےجہاں انہوں نےلبنانی صدر اور اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
- ۱۹/۰۲/۱۳