امریکہ شام میں سرگرم داعشی دہشتگردوں کو نجات دلانے کی کوشش کررہاہے
شامی دفاعی ماہر:
نیوزنور13 فروری/شام کے ایک دفاعی ماہر نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے مشرقی علاقوں میں سرگرم تکفیری دہشتگرد عناصر کو واشنگٹن ترکی اورعراق کے راستے دیگر ممالک منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’محمد عیسیٰ ‘‘نےکہاکہ شام کے مشرقی علاقوں میں سرگرم تکفیری دہشتگرد عناصر کو واشنگٹن ترکی اورعراق کے راستے دیگر ممالک منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے مشرقی علاقوں میں چھ سو سے کم داعشی دہشتگرد موجود ہیں جنہیں امریکہ نے دیگر ممالک میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
انہوں نے داعش کے خلاف برسرپیکار ہونے کے امریکی دعوؤں کو مستر د کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ نہ صرف داعش بلکہ جبہت النصرہ کی مالی واسلحہ جاتی حمایت کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج بہت جلد مشرقی شام کے علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لےگی۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔