نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ میں تعئنات ایرانی سفیر:

نیوزنور13فروری/اقوام متحدہ میں تعئنات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرنے وینزویلا سے متعلق امریکہ کی جارحانہ پالیسی اور اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ وینزویلا میں قانونی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کروانے میں بضد ہے جس کا اصل مقصد وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنا ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے سفیر’’ اسحاق آل حبیب‘‘ نے غیروابستہ تحریک (NAM) کی نشست سے جس کا عنوان (وینزویلا کی صورتحال) تھےا سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آج جو کچھ وینزویلا میں ہورہا ہے وہ اس کا اندرونی معاملہ ہے جس سے عالمی امن و سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں لہذا وہاں قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیرملکی اقدام کی گنجائش نہیں ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ کسی ملک کو وینزویلا پر اپنی خواہشات مسلط کرنے کا حق نہیں اور نہ انہیں یہ بتائے کہ کونسا نظام چلے گا کونسا ختم ہوگا۔

انہوں  نے کہا کہ کسی ملک یا عالمی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وینزویلا میں کسی ادارے کو جمہوری قرار دے یا اسے غیرقانونی کہے بلکہ اس حوالے سے صرف عوامی فیصلوں کو اولیت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے معاشی جنگ اور یکطرفہ پابندیوں کے ذریعے وینزویلا کو بحران کی طرف دھکیل دیا ہے جبکہ امریکہ ایسے اقدامات کے ذریعے وینزویلا میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔

 اسحاق آل حبیب نے مزید  غیروابستہ تحریک کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اُٹھانے کا نوٹس لیں کیونکہ امریکہ سلامتی کونسل کو وینزویلا کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی