اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں امن ،استحکام واتحاد کا علمبردار ہے
چینی تجزیہ کار :
نیوزنور13 فروری/چین کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقائی امن ،استحکام اوراتحاد کا علمبردار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چار دہائیوں سے علاقے میں امن قائم کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو ہر گز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’کن یانگ‘‘نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقائی امن ،استحکام اوراتحاد کا علمبردار قراردیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار دہائیوں سے علاقے میں امن قائم کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو ہر گز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ مشرق وسطیٰ علاقہ عدم استحکام سے دوچار ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران کی پالسی خطے میں پائیدار امن قائم کرنے پر مبنی رہی ہے۔
انہوں نے دنیاوی ممالک خاص کر چین کےساتھ ایران کے دوستانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امن واستحکام قائم کرنےکیلئے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورچین کے تعلقات تیزی کےساتھ فروغ پارہے ہیں اور تمام میدانوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون جاری ہے۔