امریکہ کی علاقائی پالیسی شکست سے دوچار ہے
مشرق وسطیٰ امور کےروسی ماہر:
نیوزنور13 فروری/مشرق وسطیٰ امور کے ایک روسی ماہر نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ کی علاقائی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے کہا ہے کہ وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی کانفرنس سے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ایگور کونوچنکو‘‘نے اس بات کےساتھ کہ امریکہ کی علاقائی پالیسی ناکامی سے دوچار ہے کہا ہے کہ وارسا میں امریکہ کی قیادت میں ہونے والی کانفرنس سے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے کے بااثر اورطاقتور ممالک کے بغیر وارسا اجلاس کا انعقاد پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہے اوراسے علاقائی صورتحال تبدیل ہونے والی نہیں ہے۔
انہوں نے شام میں امریکہ کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ اس عرب ملک میں امریکہ کو شکست ہوئی ہے کیونکہ واشنگٹن اس عرب ملک میں جاری سات سالہ بحران کےسیاسی حل کا خواہاں نہیں ہے۔
فلسطین کے خلاف اسرائیل کو امریکہ کی مسلسل حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واشنگٹن کی اس حمایت کے باعث عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوئی ہے۔
- ۱۹/۰۲/۱۳