امریکہ شام سے فوری طورپر نکل جائے
مصری قانون ساز:
نیوزنور12 فروری/مصر کے ایک سینئر قانون ساز نے شام کے داخلی معاملات میں مداخلت اوراس ملک میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محسن عطیہ‘‘نے شام کے داخلی معاملات میں مداخلت اوراس ملک میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بند کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی ہے امریکہ کو فوری طورپر اس ملک سے نکل جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام علاقائی امن واستحکام کا اہم ستون ہے شامی فوج ،عوام اورقیادت نے ملک کے خلاف امریکی سازشوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ شامی عوام ،فوج اورقیادت کے درمیان اتحاد سے یہ عرب ملک پہلے سے زیادہ طاقتور ہوکر اُبھرےگا۔
انہوں نے شام کے تئیں رجب طیب اردغان کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انقرہ حکومت شام میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مصر اورشام کےد رمیان تعلقات کی بحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ۔
- ۱۹/۰۲/۱۲