امریکہ عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے کیلئے داعش کو دوبارہ وجود بخشنے کی کوشش کررہا ہے
عصائب اہل الحق عراق:
نیوزنور12 فروری/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت عصائب اہل الحق کے ایک سینئر لیڈر نے کہا ہے کہ امریکہ عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو برقراررکھنے کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو دوبارہ وجود میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹویٹر پیغام میں ’’قیس الخزعلی‘‘نےکہاکہ امریکہ عراق میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو برقراررکھنے کیلئے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو دوبارہ وجود میں لانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ خطے میں اپنی شکستوں کی برپائی اور اپنے مفادات کی حصولی کیلئے داعش کی حمایت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے اوایل میں کہاتھا کہ ایران پر نظررکھنے کیلئے امریکی فوجیں عراق میں موجودرہے گی جس کی عراقی سبھی سیاسی جماعتوں نے مذمت کی تھی۔
ٹرمپ کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عراقی صدر بہرام صالح نے کہاتھا کہ عراقی آئین کسی کو اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ملک کسی دوسرے ملک کے خلاف عراقی سرزمین کا استعمال کرے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی فوجیں عراق میں واشنگٹن اوربغداد کے درمیان ایک معاہدے کے تحت موجود ہیں لیکن اس فریم ورک کے دائرے سے باہر کسی بھی طرح کی کاروائی ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔