ایران دنیابھر کے مظلوموں کااصلی حامی وہمدرد ہے
معروف عراقی تجزیہ کار:
نیوزنور12 فروری/اسٹریٹجک امور کے ایک عراقی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کی مظلوم اقوام کا سب سے بڑا حامی وہمدرد ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’عباس الارداوی‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کی مظلوم اقوام کا سب سے بڑا حامی وہمدرد ہے۔
انہوں نے کہاکہ چالیس سال گذرنے کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب ابھی بھی جوان اور تازہ ہے اورہر گذرتے دن کے ساتھ یہ انقلاب نئی اونچائیوں کو چھورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں امام روح اللہ خمینیؒ کی قیادت میں رونما ہونے والا اسلامی انقلاب ایک عظیم واقعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنگوں ،اقتصادی پابندیوں اوردباؤ کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران آج اپنے پیروں پر کھڑا ہے اورتمام میدانوں میں اس ملک کی ترقی وپیشرفت سبھی ممالک کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اسلامی انقلاب کے باعث آج ایران ترقی وپیشرفت کی راہ پر گامزن ہے ۔