شام میں امریکی فوجی موجودگی بدترین سنگین جنگی جرم ہے
اسکارٹ بینٹ:
نیوزنور29 مئی/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی تجزیہ کار نے عرب جمہوریہ شام کی سرزمینوں پر امریکی فوجی موجودگی کو غیر قانونی اور ایک سنگین جنگی جرم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو اس عرب ملک سے اپنے فوجیں فوری طورپر واپس بلانی چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر مشہد میں میڈیا کےساتھ گفتگو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے عرب جمہوریہ شام کی سرزمینوں پر امریکی فوجی موجودگی کو غیر قانونی اور ایک سنگین جنگی جرم قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس عرب ملک سے اپنے فوجیں فوری طورپر واپس بلانی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے غیر قانونی طورپر شام کے بعض علاقوں پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے جوبدترین جنگی جرائم کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور صیہونی خفیہ ایجنسی موساد نے شام میں دہشتگرد گروہوں کی مالی امداد کرنے کی ذمہ داری لی ہے جبکہ صیہونی رژیم تکفیری دہشتگردوں کو پیسہ، ہتھیار اوراعلاج ومعالجہ فراہم کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام شام میں امریکہ اوراسرائیل کے گھناؤنے کردار سے بے خبر ہیں امریکی عوام اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ سعودی عرب امریکہ اوراسرائیل کےساتھ مل کر علاقے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس نے عرب جمہوریہ شام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں میں پڑنے سے بچایا ہے اورمجھے اُمید ہے کہ دونوں ممالک دمشق حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نےشام پر صیہونی حکومت کی جارحیت اوران کے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صیہونی خوش قسمت ہیں کہ دمشق ،ماسکو اورتہران اتحاد نے تل ابیب کی اشتعال انگیزیوں کا ردعمل نہیں دیا ورنہ تینوں ممالک چند منٹوں میں غاصب اسرائیل کو تباہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ یورپی ممالک علاقے میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں اوروہ اس حوالے سے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو ایک اہم ذریعہ سمجھتے ہیں اسلئےمذکورہ یونین جامع مشترکہ ایکشن پلان اورایران کے خلاف امریکی رویے سے خوش نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی ممالک اس حقیقت کو سمجھتے ہیں کہ ان کے یہاں آ ج پناہ گزینوں کا جو مسئلہ درپیش ہے اس کا اصلی ذمہ دار خود امریکہ ہے۔
- ۱۸/۰۵/۲۹