نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ  :

نیوزنور12فروری/پاکستان کے غیور عوام نے سعودی ولیعہد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

عالمی ار  دوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تحریک حمایت مظلومین جہان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی پاکستان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے یمنی عوام پر مسلط کی گئی چار سالہ جنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا ذمہ دار محمد بن سلمان کو ٹھہرایا۔

 مظاہرین نے کہا کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اسرائیلی مفادات کے تناظر میں ہےاور پاک افواج  کو کسی صورت پرائی جنگ میں شرکت نہیں کرنے دیں گے۔

مظاہرین نے کہا کہ محمد بن سلمان کی مخالفت کا مطلب فلسطین، یمن اور بحرین کے مظلومین کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان آل  سعود کی عرب عوام سے کی گئی خیانتیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں یمن کے عوام پر جنگ مسلط کی گئی اور مسلمانوں کا خون بہایا گیا۔

 مظاہرین نے کہا کہ مشہور صحافی خاشقچی  کا بہیمانہ قتل محمد بن سلمان کے سر ہے اور ہم قاتل کو اپنے ملک میں ویلکم نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد بن سلمان فروری کے وسط میں پاکستان کا ممکنہ دورہ کرنے والے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی