نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

اسرائیل معصوم فلسطینی بچوں کا قتل عام بند کرے

دوشنبه, ۱۱ فوریه ۲۰۱۹، ۰۲:۱۴ ب.ظ


یونیسیف:

نیوزنور11فروری/ بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم'یونیسیف' نے قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کا قتل عام فوری بند کرنے اور بچوں‌ پر گولیاں چلانے والے فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق 'یونیسیف' کی طرف سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی بچوں کی شہادت پراسےگہرا دکھ ہے۔ یونیسیف بعض دوسرے انسانی حقوق گروپوں کے ساتھ مل کر فلسطینی بچوں  کے وحشیانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا  کہ غزہ میں پرامن ریلی کے دوران دو فلسطینی بچوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کے قتل عام اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن  فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلا کر دو بچوں 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزی اشتیوی کو شہید کردیا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی